سرینگر15جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر کے اننت ناگ میں امرناتھ مسافروں پر ہوئے حملے کے بعدبی جے پی کے ساتھ سرکارچلارہی پی ڈی پی کے ممبراسمبلی ایاز احمدمیرکے ڈرائیورتوصیف گرفتارکیا گیا ہے۔توصیف کو حراست میں لے کر پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس کو شک ہے کہ ڈرائیور کا ہاتھ دہشت گردانہ حملے میں تھا۔توصیف گزشتہ 7ماہ سے پی ڈی پی ممبر اسمبلی ایاز احمد میر کی کار چلا رہا ہے۔اننت ناگ کے بٹیگوں میں10جولائی کو ہوئے حملے میں 7مسافروں کی موت ہو گئی تھی، جبکہ 19افراد زخمی ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے پلوامہ کے رہنے والے توصیف احمد کو پکڑنے کے بعد کہا ہے کہ اس کے اس معاملے سے منسلک ہونے کے پورے اشارے ہیں۔ذرائع کے مطابق، اس حملے کے چلتے دو اور لوگوں کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ توصیف جموں وکشمیر پولیس کی سیکورٹی ونگ میں ایک پولیس افسر تھا جسے ممبر اسمبلی پی ڈی پی ممبر اسمبلی ایاز احمد میر کا ڈرائیور بنایا گیا تھا۔